ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: یکم جنوری سے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی دوم کی پڑھائی شروع : کلاسس کی حاضری لازمی نہیں : چیف ایکزی کوٹیو آفسر پریانگا کی پریس میٹ

کاروار: یکم جنوری سے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی دوم کی پڑھائی شروع : کلاسس کی حاضری لازمی نہیں : چیف ایکزی کوٹیو آفسر پریانگا کی پریس میٹ

Thu, 24 Dec 2020 18:00:17    S.O. News Service

کاروار:24؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کےمطابق یکم جنوری 2021سے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی دوم کی پڑھائی اسکولوں اور کالجوں میں شروع کی جائے گی۔ اس بات کی جانکاری  اترکنڑا ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسر (سی ای او ) ایم پریانگا نے  دی  ہے۔ وہ یہاں کاروار ضلع پنچایت ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کررہی تھی، انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں یکم جنوری سے اسکول اور کالج شروع کئے جانے کا فیصلہ لیاگیا ہے اسی کے تحت اترکنڑا ضلع میں ایس ایس ایل سی اور پی یوسی دوم کی کلاسس شروع ہونگی ، البتہ طلبا کی حاضری لازمی نہیں ہوگی۔

سی ای اؤ نے بتایا کہ خواہش مند طلبا اپنے والدین اور سرپرستو ں کی طرف سے کلاسس میں حاضری کا منظوری نامہ لے کر شریک ہوسکتے ہیں۔صرف آدھا دن اسکول و کالج ہونگے اور ایک  دن میں صرف تین پریڈ چلیں گے ۔ طلبا کے لئے دوپہر کاکھانا نہیں ہوگا ۔ اگر طلبا گرم پانی پینا چاہتےہیں تو وہ خود لے کر آئیں۔ دوپہر میں کھانے کا جو راشن ہے ان کے گھر تک پہنچایاجائے گا۔

سی ای اؤ نے چھٹی سے لے کر نویں جماعت تک کے طلبا کے متعلق بتایا کہ چھٹویں سے لے کر نویں جماعت کے طلبا کے لئے بھی یکم جنوری سے ’ودیا گما‘ کے نام سے پڑھائی شروع ہوگی۔ ایس اؤ پی پر لازمی طورپر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ودیا گما کے تحت 15طلبا پر مشتمل ایک ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی اور ہر ٹیم کو ایک دن کی مہلت کے ساتھ پڑھائی ہوگی۔ ہر اسکول اور کالج میں ایک کمرہ آئسولیشن کے لئے مختص ہوگا، جہاں فوری ضرورت ہونے پر طلبا کا علاج اور انہیں آرام پانے کی سہولت ہوگی۔

سبھی اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کا کیمپ منعقد کرتےہوئے ان کی صحت کی جانچ کی جائے گی۔ متعلقہ اسکول اور کالجوں کے پرنسپالس اورصدور مدرس کو ہدایات دی جاچکی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اسکول اور کالج کی صفائی کرتے ہوئے سانٹائز کرلیں۔انہوں نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ  ان سبھی پیشگی اقدامات کو دیکھتےہوئے بغیر کسی خوف کے اپنے بچوں کو اسکول اور کالج بھیجیں۔ اساتذہ بھی کھلے ماحول میں تدریس کا فریضہ انجام دیں۔ اس موقع پر کاروار اور سرسی تعلیمی ضلع کے ڈی ڈی پی آئی ہریش گاؤنکر اور دیواکر شٹی ، ڈی ڈی پی یو آئی بگلی ایس این موجود تھے۔


Share: